ہنزہ نیوز اردو

کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے حق اور ان کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھی جائی گی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے حق اور ان کی آزادی تک جد وجہد جاری رکھی جائی گی یوم یکجہتی کشمیر ایک قومی دن ہے یہ کسی ایک پارٹی یا حکومتی اداروں کا نہیں بلکہ اس قومی دن کو قومی سطح پر منانے کے لئے ہر ایک اپنا کردار ادا کرئینگے۔ ان خیالات کا ظہارڈی سی ہنزہ فیاض احمد کے زیر صدارت ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین، نمبرداران اور پارٹی عہداداران نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم نو تعینات ڈی سی ہنزہ کی ہنزہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہے جنہوں نے اس دن کو منانے کے لئے پہلی دفعہ سیاسی سماجی بزنس کمیونٹی اور مذہبی اداروں کی مشاورت سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جو کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اجلاس مین شریک سیاسی سماجی عہداداروں نے مزید کہا کہ ہم کشمیر میں بسنے والے ہمارے مسلمان بہن بھائی اس وقت مودی سرکار کے ظلم و ستم میں گرے ہوئے ہیں اور اُن پر مختلف قسم کے مظلوم ڈالیں جارہے ہیں ہم ان کی اس اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور انشااللہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہندوستان کے خلاف احتجاجی ریلیان نکالتے ہے اسی طرح ضلع ہنزہ میں بھی بغیر رنگ و نسل پارٹیوں سے بالاتر ایک زبان بن کر اس قومی دن کو سرکاری اور عوامی سطح پراحتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس کے لئے عوامی سطح پر بھر پور انداز میں تیاری کی جائیگی۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے سیاسی، سماجی مذہبی اور میڈیا کے شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے 5فروری کو گھروں سے نکل کر ایک دنیا بلخصوص ہندوستان کو پیغام دئینگے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہیگا انشااللہ یوم یکجہتی کشمیر ضلع ہنزہ بھر پور انداز میں منانے کے لئے تیار ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ