ہنزہ (اجلال حسین) کشمیر کی آزادی تک ہم بھر پور انداز میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہے مودی سرکار کی جانب سے،مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی غیر آئینی اقدام کو بھر الفاظ میں مذمت کرتے ہے ان خیالات کا ظہارہنزہ میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کشمیری عوام کے حق میں لکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جو فیصلہ مسلط کیا ہے ہم مذمت کرتے ہے اور ہم اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر پر کی جانب والی غیر آئینی اقدام کو واپس کرتے ہوئے عوام کے مطالبات اور اقوام متحدہ کے قرادادوں کے مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر کا فصلہ کیا جائے۔ احتجاجی ریلی سٹی تھانہ ہنزہ علی آباد سے شروع ہو کرہنزہ پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی، احتجاجی ریلی میں مودی سرکار کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگانے کے علاوہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج اٹھے۔جبکہ اس موقع پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور سکول کے طلباء اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں شریک ہوئے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ