ہنزہ نیوز اردو

کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی مظالم کی مزمت کرتے ہوئے سفارتی و اخلاقی تعاون جاری رکھنے کا عزم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن ):انڈیا کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا سال مکمل ہونے پر حکومت نے پانچ اگست کو یوم استحصال قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ’غاصبانہ انڈین قبضے‘ کی مذمت کی جا سکی۔
ملک بھر کی طرح ہنزہ میں بھی یوم استحصال منایا گیا ۔۔یوم استحصال کے مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی قیادت میں یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ ،کونسلات ،سول سوسائٹی ،نمبردارن ، بھی شریک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی مظالم کی مزمت کرتے ہوئے سفارتی و اخلاقی تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور انہیں مکمل آئینی آذادی دیں اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیری عوام استصواب رائے کا موقع دیں پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔۔۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونچ اٹھی ۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ