ہنزہ نیوز اردو

کشمیریوں کی آزادی تک عوام پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 

ہنزہ(اجلال حسین)عوام کشمیر پر بزدل مودی سرکار کی جانب سے کی جانب والی مظالم اور تقریباً دو ماہ سے قیدی کشمیری عوام کے اوپر سے کرفیو اٹھانے کے علاوہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی تک عوام پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی عوام کشمیریوں کے حق میں نکالے جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈی سی ہنزہ محمد ذولقرنین خان اورنمبردار فدا کریم نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے بھر پور انداز میں کشمیری عوام کی نمائیدگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دنیا کو بتا دیا ہے کہ کشمیر میں بسنے والی مسلمانوں پر مودی سرکاری کی جانب سے ظلم ہو رہا ہے اُن کی تائید میں اج کا ریلی کشمیری بھائیوں کی یکجہتی اور یوم سیاہ کے نام پر ہے۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ اپنی ہی قرادادوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کشمیریوں کی ُامنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے اور گزشتہ دو ماہ سے زائد کے عرصے سے مودی سرکاری کی جانب عالمی ریکارڈ کرفیوں کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا مسلہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ عالم انسانیت کا مسلہ بن چکا ہے ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہے کہ کشمیری بھائیوں پرہندوستان کی جانب سے ہونے والی ظلم کو بند کر دیا جائے تاکہ عوام سوکھ کی سانس لے سکیں۔کشمیری عواام کے حق میں نکالے جانے والی ریلی میں سوسل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے عوام کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ