ہنزہ نیوز اردو

کریم آباد ڈاکخانے کے پوسٹ ماسٹر ساکن سکندرآباد نگراور اس کا معاؤن ملازم حیدر ساکن کریم آباد ہنزہ کی طرف سے پاک فوج سے باعزت معزز پنشنرز کو پنشن کی وصولی میں مصائب کا سامنا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) کریم آباد ڈاکخانے کے پوسٹ ماسٹر ساکن سکندرآباد نگراور اس کا معاؤن ملازم حیدر ساکن کریم آباد ہنزہ کی طرف سے پاک فوج سے باعزت معزز پنشنرز کو پنشن کی وصولی میں مصائب کا سامنا ، مذکورہ ملازمین کریم آباد ڈاکخانے سے فلفور تبدیل کیا جائے حوالدار (ر) کریم داد۔
پاک فوج سے ریٹائر اور کریم آباد ہنزہ کا رہائشی حوالدار کریم داد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ جب سے موجودہ پوسٹماسٹر کریم آباد ہنزہ اور معاؤن ملازم حیدر پاک فوج سے باعزت ریٹائر پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی میں مشکلات پیدا کئے جاتے ہیں۔ مذکورہ ملازمین نہ صرف ماہانہ پنشن کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر کر رہے ہیں بلکہ پنشنرز کے پنشن بک بھی گھمائے جاتے ہیں۔ اس کی ایک مثال میری اپنی ہی پنشن کی کتاب کو گھماکر میری پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔ ساتھ ہی بد تمیزی معمول کی بات ہے۔ اور کہتے ہیں کہ ہمارے ایک نہیں بلکہ اور بھی کام ہیں اتنی فرصت کہاں ہے؟۔ نیز اپنے عزیز واقارب کی ان امور میں کام کے دوران بڑی پھرتی دکھاتے ہیں۔ اور باقی عوام کو مسلسل نذر انداز کیا کرتے ہیں۔ جو کہ ایک المیہ ہے۔ اس لئے سینئر پوسٹ ماسٹر گلگت بلتستان اور دیگر حکام بالا سے اپیل ہے کہ مزکورہ افراد کو یہاں کریم آباد سے تبدیل کرکے کسی اور مقام پر کام کرنے دیں۔ اور یہاں فرض شناس ملازمین کی تعیناتی کو یقینی بنادیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ