ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور اسمائیلی بوئسکاوٹ نے ہنزہ کے مختلف شاہراہوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 ہنزہ(ہنزہ بہرام خان )کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئے گئے اقدامات دوسرے اضلاع کے معشل راہ ثابت ہوئے ۔ ضعلی انتظامیہ کے اقدامات کو عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش. ہر فرد ضعلی انتظامیہ کے احکامات پر عمل عمل پیرا ہے ۔ عوام کا خود سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی عوامی اجتماعات سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ جس کے باعث ہنزہ میں ابھی تک کرونا وائرس سے متعلق کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ ہنزہ میں امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن اور اسمائیلی بوئسکاوٹ نے ہنزہ کے مختلف شاہراہوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ماسک اور دیگر چیزیں لوگوں میں تقسیم کیے گئے ۔ ہنزہ میں گزشتہ دو دنوں سے لاک ڈاون ہے تمام مارکٹیں غیر معینہ مدت تک بند رہیگا ۔ جب تک پورے پاکستان کے حالات قابو میں نہیں آتے۔ضعلی انتظامیہ کی طرف سے ہنزہ میں صرف دن کے اوقات میں 3 گھنٹے کے لیے روز مرہ کے اشیا خریدنے کے لیے مخصوص دکانے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ضعلی انتظامیہ کی طرف سے عوام سے اپیل کیا گیا ہے کہ عوام اپنے ضروریات کے حساب سے خریداری کریں پاکستان میں تمام اشیا معمول کے حساب سے تیار ہورہی ہے کوئی بھی مصنوعات کی کمی نہیں ہونے والی ہے ۔ اس لیے ضروت کے حساب سے خریداری کریں ۔ تاکہ ہنزہ کے دور دراز سے آنے والے حضرات کے لیے روز مرہ کے اشیا کی قلت نہ ہو ۔ عوام کا ضعلی انتظامیہ سے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات نے محکمہ صحت پر زور دیا ہے کہ محکمہ صحت حالات کو دیکھتے ہوئے تمام تر اقدامات ہنگامی طور پر بروکار لائے ۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام پیرامیڈکل سٹاف کے لیے سیفٹی انتظامات یقینی بنائے کرونا وائرس سے بچاؤ والی کٹ اور ہسپتالوں میں سنٹلائزر نصب کریں ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ