ہنزہ نیوز اردو

کروانا وائریس ا تنا خطر ناک نہیں جتنا اس کو افواہیوں میں بنایا گیا: ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر ہدایت علی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر ہدایت علی نے کہا کہ کروانا وائریس ا تنا خطر ناک نہیں جتنا اس کو افواہیوں میں بنایا گیا ہے تاہم یہ ایک وبائی بیماری ہے عوام کو چاہیے کہ اس پر قابو پانے کے لئے علاج سے زیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ اور انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ اس وبائی بیماری سے بچنے کے لئے ہر سطح پر کام کر رہی ہیں، ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایران سے آئے ہوئے زائرین کی آمد پر ہی سیکرینگ کرتے ہوئے مثبت نتائج کے بعد گھر میں لوٹ آئے ہیں پھر بھی محکمہ صحت روزنہ کے حساب سے معائینہ کر رہی ہیں شکر ہے کہ ضلع ہنزہ اب تک کروانا وائریس فری ہے اور ہم کوشش کرئینگے کی عوام کی تعاون اور محکمہ صحت کے کاوشوں اور عوام کی دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتیں ہیں۔ ڈی ایچ او ہنزہ نے مزید کہا کہ کرونا وائریس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر لازمی ہے چونکہ یہ بیماری ایک سے دوسرے افراد میں پھلتی ہے جس کے لئے چاہیے کہ صابن کا استعمال زیا دہ سے زیا دہ کیا جائے زیادہ تر گرم رہے اور کھانسی یا چھکنے کے صورت میں منہ پر کپڑایا ہاتھ رکھیں جس کی وجہ سے پاس میں بیٹھے فرد پر اثر نہیں ہوگا جبکہ دوسری جانب یہ بھی کوشش کریں کہ جب تک اس بیماری پرقابو نہ پایا جاتا ہیں کم سے کم اجتماعات کریں۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے عمائدین ہنزہ ہنزہ کی جانب سے مطالبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک چین سرحد بند کرنے کی سفارشی خط بیج دیا گیا ہے چونکہ پاک چین بارڈ معاہدے کے تحت یکم اپریل سے سے کھلتی ہیں تاہم یہ وبائی بیماری ہمسایہ ملک چین سے پھیل گیا ہے خدا نخواستہ اگر بارڈر کھل جاتی ہے تو پہلا پاکستان کا ضلع ہنزہ ہے عوام کو سب سے پہلے متاثر ہونا ہے اس لئے نہ صرف ضلعی انتظامیہ بلکہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ بلکہ وفاقی حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کرونا وائریس پر قابو پایا نہیں جاتا غیر معائینہ مدت تک پاک چین بارڈ نہیں کھولا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ