ہنزہ نیوز اردو

کاڈو کے زیر اہتمام تقریب سے شہزاد شگری اور کمال الدین و دیگر خطاب کر رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) خصوصی افراد کے استعدادکار، کاروباری مہم جوئی بحالی اور با اختیاری کے مہارت میں اضافہ،اور خصوصی افراد کے بنائے ہوئے اشیاء کے اختتامی تقریب31اگست2017ء کو ہنزہ کریم آباد میں منعقد ہوا۔تقریب کے عمومی مقصد خصوصی افراد کے بنائے ہوئے اشیاء کے نمائش اور تشہر کرنا تھا،اس نمائش میں تقریبا بیس سے زائد خصوصی افراد نے سٹالز لگائے،جن کو خصوصی افراد نے خود تیار کیا تھا اور نمائش کا بندوبست بھی اُنہوں نے سر انجام دیا۔اس نمائش کے اختتامی تقریب میں شہزاد شگری ڈائریکٹر EPA نے خصوصی افراد کی عمدہ اور پرُکشش کام کو سراہا۔اُنہوں نے مزید خصوصی افراد کے زریعہ معاش بڑھانے میں KADOکی معاونت کا یقین دہانی کی۔اس تربیتی پروجیکٹ میں خصوصی افراد کو کپڑے بیگ ہنر بھی دیا۔ان کپڑے بیگوں کو پلاسٹک کے متبادل کے طور پر بازار میں متعارف کیا جائے گا،جس سے ہنزہ کا ماحول صاف ستھرا رہے گا۔ اور اس حوالے سے پلاسٹک بیگ کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔اس کے بعد کمال الدینCEO KADOنے شرکاء تقریب اور ہنر مند خصوصی افراد کے ہُنر مندی اور استحکامیت کا تزکرہ کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ پورے ہنزہ میں تقریبا 1200خصوصی افراد ہیں۔جس میں KADOنے اب تک300خصوصی افراد کو ہنر سے وابستہ کیا جبکہ بقیہ900 خصوصی افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دیا جائے گا۔اس کے بعد وائس چیرمین نے اس بات کی تجدید عہد کیا کہ وہ ادارے کے مقاصد کے تحت وہ خصوصی افراد کے ہنر اور مہارت بڑھانے کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وہ باعزت اور باوقار طریقے سے زندگی گزار سکے۔اب تک KADO, Rehabilitaion and Empowerment of Disable persons through capcity Buliding and Enterpreneurship Skillکے تحت چھ مہینوں میں100خصوصی افراد کو مختلف شعبہ میں تربیت دیا گیا۔اس پروجیکٹ کو امریکی عوام کے تعاونUS Agency for International Development Under Small Grant and Ambassadors Fund Program کے زریعے سے تکمیل تک پہنچایا۔ اس نمائشی تقریب کے اختتام پر ہنر مند خصوصی افراد کو اسناد تقسیم کیا گیا۔جنہوں نے چھ مہینوں میں اپنے کورس کو مکمل کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ