ہنزہ نیوز اردو

کاڈو کی کاوشوں سے معاشرے پر بوجھ خصوصی افراد کو اج گھر کا کفالت کا ذریعہ بن گئے ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین )کاڈو کی کاوشوں سے معاشرے پر بوجھ خصوصی افراد کو اج گھر کا کفالت کا ذریعہ بن گئے ہے اور یہ ایک عبادت ہے کاڈو کی اس کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے نہ صرف خصوصی افراد کا انکم کا ذریعہ پیدا کیا بلکہ انٹرنیٹ ، علاقائی کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال نے گزشتہ روز یو ایس ایڈ کے مالی معاونت سے قراقر م ایریا ڈولیمنٹ آرگنازیشن کے زیر اہتمام خصو صی افراد کی بنائی گئی اشیا ء کی نمائش میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاڈو نے گزشتہ کئی سالوں سے علاقے سے گاربیج کو ٹھکانہ لگانے کے ساتھ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی عوام کی خدمت کردی ہے انشااللہ کاڈو آئندہ بھی حکومتی اداراوں کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت میں شانہ بشانہ ہاتھ بٹائیں گے۔ نمائش سے CEO کا ڈو ناب کمال الدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کاڈو کے قیام سے اب تک کی جانے والی کاموں اور منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا ۔جبکہ دوسری جانب اس نمائشی میلے کے اختتام پر چیرمین کا ڈو غلام مصطفی نے تمام مہمانون کا شکریہ ادا کیا اور اس با ت کی یقین دہانی کرائی کہ کاڈو ان افراد کے کام کرنے کے لیے سازگارما حول پید ا کرتا رہے گا۔ خصوصی افراد کے لئے منعقدہ نمائشی میلے میں خصوصی افراد کے والدین نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے بچے جو کہ گھروں ایک بوجھ سمجھتے تھے اللہ کی کرم سے مختلف ڈونرز کی تعاون سے قراقرم ایریا ڈولیمنٹ کے حکام سے اس قدر قابل بنائے ہے کہ اج ہمارے اولاد کمائی کا ذریعہ بند گئے ہے جس کے لئے ہم ان سب کا شکر گزارہے ۔اس میلے میں خصوصی افراد کی بنائے گئی مختلف سامان جن میں جیولری، دستکاری کے سامان کے ساتھ کھانے پینے کے اشیاء بھی اس میلے میں توجو کا مرکز بنے تھے۔ یاد رہے کہ قراقرم ایریا ڈولیمنٹ آرگنازیشن KADOنے گزشتہ کئی سالوں میں سینکڑوں خصوصی افراد جن میں مرد اور خواتین شامل ہے مختلف قسم کی ہنر سکھائے گئے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ