ہنزہ نیوز اردو

ڈی جی ایس سی او نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور درا ز علاقے جن میں باغیچہ، داریل، کھرمنگ اورکتیشو میں تھری اور فور جی سروس بہت جلد مہیا کیا جائے گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ڈی جی ایس سی او میجر جنرل علی فرقان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ایس سی او کے نیٹ ورک کوریج اور دیگر معاملا ت پر گفتگو ہوئی۔ڈی جی ایس سی او نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور درا ز علاقے جن میں باغیچہ، داریل، کھرمنگ اورکتیشو میں تھری اور فور جی سروس بہت جلد مہیا کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کے کمیونیکیشن کے مسائل دور ہوسکیں۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جتنے بھی دور دراز علاقے ہیں جہاں پر مواصلاتی نظام میسر نہیں وہاں ای سی او کا نیٹ ورک فراہم کیا جائے تاکہ کمیونیکشن میں آسانی ہو سکے۔ڈی جی ایس سی او نے کہا کہ مختلف پہاڑی علاقوں میں ایس سی او کے ٹاورز نصب کئے گئے ہیں اور کچھ علاقوں میں نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے اقدمات کئے گئے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے سپیشل کمیو نیکیشن اورگنائزیشن کی معیاری سروس مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ