ہنزہ نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ ہنزہ میں لاک ڈاؤن کو مذید سخت کیا جارہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ ہنزہ میں لاک ڈاؤن کو مذید سخت کیا جارہا ہے جس کے تحت دوکانیں کھولنے کا دورانیہ کم کرکے تین بجے سے شام چھے بجے بند کئے جاینگے اس دوران لوگوں کا غیر ضروری ہجوم کو کم کرنے کے لئے انتظامیہ اور پویس اور دیگر فورس مشترکہ گشت کرینگے اور گشت کے عمل کو بڑھایا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی ضلعے میں غیر ضروری آمد رفت کو بند کیا گیا ہے تمام پوسٹوں پر فوج سیکوریٹی احکام کے ساتھ چھو بیس گھنٹے ڈیوٹی پر ہونگے جس کے پاس یلو کارڈ ہوگا وہ ضلعے میں داخل ہوگا وہ بھی سکریننگ کے بعد ضلعے میں آسکے گا مذید انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بازاروں اور دیگر مقامات پر سپرے بھی کیا جائے گا ابھی تک ہمارے پاس تین مشتبہ مریض ہیں جن میں سے دو کا رزلٹ منفی آیا ہے اور ایک مریض کا رزلٹ آنا باقی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ ہمارے لئے اہم ہے اس ہفتے میں لوگوں کی بہت تعاون چاہئے لوگ ایک ہفتے تک اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرینگے اور دیگر ہدایات پر عمل کرینگے تو ہم اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں میں ہنزہ ریجنل کونسل ، امامیہ کونسل، سکاوٹس ، میڈیا ، یوتھ ، بازار ایسویسیشن ، اور ہنزہ کے تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ