ہنزہ نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین نے کہا ہے کہ ہم سنٹرل ہنزہ میں پینے کے صاف پانی کے مسائل سے آگاہ ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین نے کہا ہے کہ ہم سنٹرل ہنزہ میں پینے کے صاف پانی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ہم بروقت اس سنگین مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جب تک عطا آباد جھیل سے پانی نہیں آتا تب تک ہم ہنگامی بنیادوں پر سنٹرل ہنزہ میں پانی کی بحران کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں سنٹرل ہنزہ گنش میں پانی کی وجہ سے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں اس پر تیزی سے کام کررہے ہیں اس حوالے چیف سکریڑی اور کمشنر کے آحکامات کے مطابق ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ہنزہ میں پینے کے پانی کے سورس کم ہیں اور ڈزاسٹر کی وجہ سے بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے آئند چند روز میں پانی کی فراہمی بہتر ہوجائے گی اور نئے سورس سے بھی پانی کی بحالی پر کام کیا جائے گا علی آباد میں پانی کی سٹوریج کے لئے پانچ واٹر ٹینک تعمیر کئے جاینگے جبکہ علی آباد ، حیدر آباد ، کریم آباد اور گنش گرلت اور دیگر موضوعات میں پانی کی بہتر فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر پانی کے سلسلے میں تجاویز کے سلسلے میں کئے جانے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سنٹرل ہنزہ کے اکابرین ، سیاسی نمائندوں ، نمبردار ان اور سول سوسائٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں پانی کے تقسیم اور پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کی اجلاس میں شریک لوگوں نے اجلاس بلانے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اجلاس اے سی گوجال ذولقرنین اکسئین محمکہ تعمیرات ہنزہ مبشر حسن ، ڈزاسٹر منیجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد واٹر منیجمنٹ کے ڈی ڈی مبشر نے شرکت کی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ