ہنزہ نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے میں مختلف مسائل کی نشاندہی میں اہم کر دار اد اکر تا ہے جس سے ان مسائل کو موثر طور پر حل کر نے میں مدد ملتی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اٹک (فہیم نعمت بیوروچیف ) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے میں مختلف مسائل کی نشاندہی میں اہم کر دار اد اکر تا ہے جس سے ان مسائل کو موثر طور پر حل کر نے میں مدد ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ میڈیا انتظامیہ کا اہم ستون ہے جس کے ذریعے وہ دیکھ اور سن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین مہم یکم جنوری سے شر وع ہو گی جس کے ذریعے ضلع اٹک کو سر سبز و شاداب بنا یا جائے گا۔اس ضمن میں میڈیا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے بھر پور انداز میں عوام کے لیے آگاہی مہم چلائیں۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے نام سے ایپ بھی متعارف کروایا گیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ایپ کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کر وائیں اورکلین اینڈ گر ین مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو اس کے ذریعے اپ لوڈ کر یں۔بزدار حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے قیمت ایپ بھی متعار ف کر وایا گیا ہے جس کے ذریعے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں جاننے میں مدد ملے گی اور اس کے علا وہ گراں فروشی کے خلاف موثر اقدامات کیے جاسکیں گے۔اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے پرائس مجسٹر یٹس بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔ملا قات کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جو ابات دیتے ہوئے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ محکمہ مال سے متعلق معاملات کو بہتر کیا جارہا ہے۔اراضی ریکارڈ سنٹرز آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت دی جارہی ہے۔ہر پٹواری کو پابند بنا یا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے حلقے کے دفتر پہنچے اور وہاں عوام کی خدمت کے لیے اپنی حاضری یقینی بنائے۔اٹک شہر میں ٹر یفک کے مسائل کے حل کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی آپر یشن کیا جارہا ہے۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے انہوں نے ضلع کی دوردراز تحصیلو ں جن میں جنڈ اور پنڈ گھیب شامل ہیں،ان میں اے سی آفس میں اپنا کیمپ آفس قائم کر دیا ہے جہاں وہ ہر منگل کو عوامی شکایات سنتے ہیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ڈی سی آفس اٹک میں بھی ان کی غیر موجودگی میں عوامی مسائل سنے کے لیے افسران مقرر کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مر اکز صحت کی تز ئین و آرا ئش اور اپ گر یڈیشن کاکا م جاری ہے۔سٹی ہسپتال کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا اوروہا ں پر باقاعدگی سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈی سی اٹک نے میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کا سر کاری کام نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان سے رابطہ کر یں۔ انہوں نے کہا کہ میڈ یا عوامی مسائل حل کر نے میں اہم کر دار ادا کر تا ہے اور اس ضمن میں امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنا بہترین کر دار ادا کر ے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ