ہنزہ ( پ ر ) ڈپٹی کمشنرہ ہنزہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکاکلبوں کی رجسٹریشن اور ایسو سی ایشنز خوش آئند ہے ماضی میں ایسو سی ایشنز کی عدم موجودگی کی وجہ سے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ضلع ہنزہ کے والی بال، کرکٹ ، مارشل آرٹ، پائپ بینڈز اور کلچر کونسل کے نمائیندوں کے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہنزہ میں ماضی میں سرکار ی سطح پر کھیلوں کے عدم انعقاد اور جامع حکمت عملی اور نظام کے نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جسکی وجہ سے کھیلنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو مایوسی ہوئی ہے اور کھیلوں کے لیے مختص فنڈز صحیح طریقے سے استعمال نہیں ہوئے ہیں۔ اب جبکہ نئے ڈپٹی کمشنر (سمیع اللہ فاروق )اور سپورٹس آ فیسر( انعام اللہ) کی کاوشوں سے کلبوں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور ایسو سی ایشنز کی تشکیل کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔ اس ضمن میں چیف آفیسر ضلع کونسل ہنزہ کی دلچسپی بھی قابل ستائش ہے۔ ماضی میں ایسوسی ایشنز کے نہ ہونے اور مستقل سپورٹس آفیسر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کھیلوں اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور انتظامیہ کے ذمہ دار لوگوں نے اسی کا بہانہ بنا کر فنڈز میں من مانی اور ہیرا پھیری کی ہے۔ لہذا اب ایسو سی ایشنز کی تشکیل سے کھیلوں کا نظام موثر ہوجائے گا، فنڈز کا شفاف استعمال ہوگا اور مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہو جائے گا۔ ایسو سی ایشنز کی تشکیل کا عمل کلبوں کی دیرینہ خواہش اور مطالبے کے عین مطابق ہو رہا ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔ اس عمل کو اب ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور سپورٹس آفیسر سنجیدگی اور خلوص سے عملی جامہ پہنا رہے ہیں جس پر ضلع ہنزہ کے سپورٹس کلبیں اور کلچر کے ادارے انکو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور اس اہم کام کی کامیاب تکمیل کے لیے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ امید ہے کہ ان اقدامات سے ضلع ہنزہ میں کھیلوں کو نئی سمت میں ترقی ملے گی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ