ہنزہ نیوز اردو

چینی سرمایہ کا روں کی وفد کا ہنزہ چیمبر آف کامرس اور دیگر بزنس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ ہمارا دوسر گھر ہے اس کی ترقی میں ہنزہ چیمبر آف کامرس اور بزنس فورمز کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ضلع ہنزہ سے خواتین کو ہنز مند بنا نے کے لئے مختلف شعبوں چین میں تربیت دے کا عزم ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ہنزہ میں چین سے آئے ہوئے پاک چین انٹرنیشنل ٹریڈ لمٹنڈکے زیر قیادت ہمسایہ ملک چین کے شہر کاشغر سے آئے ہوئے سرمایہ داروں کے وفدنے ہنزہ چیمبر آف کامرس اور مختلف بزنس کمیونٹی کے وفود سے ملاقات میں کہا۔انہوں نے چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی کے وفود سے ملاقات میں مزید کہا کہ ہم کوشش کرئینگے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعاون سے کہ گلگت بلتستان سے مختلف قسیم کی پھل فروٹ اور دیگر اشیاء جو کہ مارکٹ نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو سخت نقصان اٹھانا پڑتا ہے ان کو چین کے مختلف مارکیٹوں میں لے جاکر فروخت کرکے عوام کو فائدہ دینے میں پنا کردار ادا کرئینگے جس کے لئے چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونیٹی ہمارے ساتھ چلے۔انہوں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہم نے جس مقصد کے لئے پاکستان کا دورہ کیا ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائے گے اور عوام کو ہر ممکن مدد کرنے کا عزم کر دیا ہے اس کے پہلے مرحلے میں خواتین کو مختلف شعبوں میں ہنز مند بنانے کے لئے کاشگر کے مارکیٹوں کا دورہ کر ائے گے جس کے بعد ان کو تجربہ ہوگا کہ کاربار کیدے کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں یہاں سے پھل اور فروٹ کو چین کے منڈیوں تک رسائی دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بجلی کی شدید قلت ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سولر سسٹم متعارف کر وائے گے جس سے بجلی کی قلت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ چینی وفد نے ہنزہ میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں چیمبر آف کامرس کے صدر دولت کر یم کے زیر قیادت عبدالرزق، کامل جان، شاہ جہان ، ہنزہ بزنس ایسوسی یشن کے عہدادارن فدا کریم ، اکرام اللہ بیگ جمال کریم خان ، اعجاز گلگتی کے علاوہ دیگر بزنس کمیونیٹیز کے شریک ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ