ہنزہ نیوز اردو

چیف سکریٹری گلگت بلتستان وزیر آعلی گلگت بلتستان اور گورنر سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ہنزہ کے بجلی بحران کو مدنظر رکھ کر ایک کمیٹی تشکیل دے:ظہور کریم ایڈوکیٹ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(رحیم اللہ بیگ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ پانی و بجلی گلگت بلتستان نے ہنزہ میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے ہنزہ آل پارٹیز کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے عطا آباد کے مقام پر لب دریا چار میگاواٹ کا فوری بجلی گھر کی تعمیر کے لئے منظوری دیے کر اس کی پی سی ون بھی بنایا گیا ہے ہم چیف سکریٹری گلگت بلتستان وزیر آعلی گلگت بلتستان اور گورنر سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ہنزہ کے بجلی بحران کو مدنظر رکھ کر ایک کمیٹی تشکیل دے کر ون بڈ کے زریعے سول ورک کا کام فوری طور پر شروع کرایا جائے اس سلسلے میں آل پارٹیز کا ایک نمائندہ وفد گلگت میں آعلی احکام سے ملاقات بھی کریگی جس میں ہنزہ میں موجودہ بجلی کے صورت حال کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت ہنزہ میں جو بجلی تھرمل جرنیٹر کے زریعے فراہم کی جارہی ہے اس پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہے ان پیسوں پر لب دریا عطا آباد پر جو سر ویں ہوا ہے اس کی فوری ٹنڈر کراکے کام شروع کیا جائے تو ہنزہ کو بجلی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت کے فیول کے مد میں خرچ ہونے والے کروڑوں روپے بھی بچایا جا سکتا ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ