ہنزہ 18 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( اجلال حسین ) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان بے بس الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے ا حکامات کے دھجیاں اڑا تے ہوئے گو رنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اپنے بیٹے شاہ سلیم خان کے الیکشن کمپین کے سلسلے میں بالائی ہنزہ کا دورہ کر تے رہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار پاکستان پیپلز پارٹیکے نامز د امیدوار وزیر بیگ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا ا نہوں مزید کہ ہم نے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو بھی تحرری طور پر شکایت درج کیا گیا ہے، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔
الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے دورہ ہنزہ کے موقع پر بھی میر غضنفر علی خان نے بالائی ہنزہ کے مختلف موضع جات گلمت ، سوست اور دیگر علاقوں میں الیکشن کمپین میں مصروف رہے جو کہ الیکشن کمیشن کی خلاف وزری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ہنزہ سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ دوران کمپین امن امان اور ضابطہ اخلاق پر عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار وزیر بیگ نے مزید کہا کہ بالائی ہنزہ میں نادرا NADRAکی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خصوصی ٹیم بھیجنے کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہے جنہوں نے انتخابات کے دوران شناختی کارڈ بنانے کے سلسلے میں ٹیم بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے ہنزہ میں ہونے ولی ضمنی انتخابات سے قبل کسی بھر سرکاری محکمے میں بھرتیوں کے علاوہ تبادلے کے ساتھ ساتھ کسی قسم کی سرکاری ملازمین کے لئے انتخابی مہم میں شرکت پر مکمل پابندی لگا دی ہے اس کے باوجود سرکاری ادارے نتخابات کے دوران سرکاری مشنری کو استعمال کیاجارہا ہیں ان سب کاموں پر الیکشن کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کروایا جائے تاکہ علاقے میں امن مان کے ساتھ ضمنی انتخابات اخری مراحل تک پہنچ سکے۔