ہنزہ نیوز اردو

چیر مین سیلکشن کمیٹی ایس پی ہنزہ اور پاک فوج کے جوان پولیس میں بھر تی ہونے والے امیدوار سے جسمانی ٹیسٹ لیا جا رہا ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) پولیس بھرتیاں پوری طرح میرٹ پر ہوگئی سیلکشن کمیٹی پر کسی قسم کی دباو نہیں ہمارے لئے سب امیدوار برابر ہے سیلکشن کمیٹی چیر مین و ایس پی ہنزہ و محمد اسحاق کا عزم ۔ضلع ہنزہ کے 14پوسٹوں کے لئے 4سو سے زائد نوجوان میدان میں آگئے۔ گلگت بلتستان پولیس میں حالیہ بھر تیاں ہونے والی ضلع ہنزہ کے کوٹے میں انے والے 14پوسٹوں کے لئے ضلع بھر سے تقریباً390سے زائد امیدوار میدان میں گئے گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں ہونے والے بھرتیاں چیر مین سیلکشن کمیٹی و ایس پی ہنزہ محمد اسحاق اور پاک فوج کے افسران کے لئے نگرانی بھر تیوں کا آغاز کر دیا جس کے تحت گزشتہ روز پہلے مرحلے میں نوجوانوں کادوڑ رکھا گیا جس میں تقریبا3سو میٹررکھا گیا تھانوجوانوں نے حصہ جس کے بعد دوسری مرحلے نوجوانوں سے جسمانی امتحان بھی لیا گیا۔ابتدائی دو مرحلوں کے امتحان میں2سو سے زائد امیدوار کامیاب ہوگئے ۔ تیسرا مرحلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں سے اج تحریری امتحان لیا جائے گا۔ ضلع ہنزہ پولیس میں بھر تی ہونے والے نوجوانوں نے اب تک ہونے والی عمل پر اطمنان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ انشاللہ ہمیں توقع کے کہ ایس پی ہنزہ و چیر مین سیلکشن کمیٹی اور پاک فوج کے مدد سے کی جانے والی بھرتیوں پوری طرح شفاف انداز میں ہو گا جس پر ہمیں مکمل طور پر پر امید ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ کے لئے مختص کی جانے والے پولیس بھر تیوں میں کوٹہ انتہائی کم رکھا گیا ہے جو کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں بے روز گاری ہونے کے سبب ہنزہ کے دُور دراز علاقوں سے آنے والے کثیر نوجوان مایوسی کا شکار ہو کراپنے گھر وں لوٹ جائینگے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس میں حالیہ ہونے والے بھرتیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے پولیس کوٹے میں اضافہ کیا جائے چونکہ اب کے دفعہ کی جانے والے پولیس بھر تیوں سی پیک پروٹیکشن کے لئے کیا جا رہا ہے اور سی پیک کا زیادہ تر حصہ ضلع ہنزہ سے گزرتا ہو ا جاتا ہے۔ اس موقع پر چیر مین سیلکشن کمیٹی ایس پی ہنزہ محمد اسحاق نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ضلع ہنزہ میں ہونے والے پولیس بھر تیاں مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ یہاں پر پولیس بھر تیوں میں حصہ لینے والے ہر جوان ہمارے لئے قابل احترام ہے انشاللہ کسی کے دباو یا سفارش میں آکر کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی اور میرٹ کے مطابق بھرتیوں کا عمل انشاللہ اج یا کل میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ