ہنزہ نیوز اردو

چیرمین کاڈو غلام مصطفی نو تعینات ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین کو کے کاڈو کاموں کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورو رپورٹ) گزشتہ بیس سالوں کے عرصے سے قراقرم ایریاڈیولپمنٹ آرگنازیشن کاڈو تعلیم، ثقافت، آئی ٹی، ہینڈی کرافٹ کے شعبے کے علاوہ سولیڈ ویسٹ پر بھی کام کر چکی ہیں، ان خیالات کا ظہار غلام مصطفی چیرمین کاڈو نے نونعیات ڈی سی ہنزہ کو دی جانے والی افطار میں ادارہ کاڈو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ایریا ڈیلمنٹ آرگنازیشن ایک فلاحی سیاسی و مذہب سے بالاتر نجی ادارہ ہے جس نے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ چترال میں بھی تعلیم، آئی ٹی خواتین کے لئے دستکاری کے شعبوں میں اپنے اپنی مدد آپ روز گار کے زریع پیدا کرنے کے طریقے سیکھانے کے ساتھ خصوصی اافراد کے لئے روز گار پیدا کر چکی ہیں، کاڈو کے بدولت اس وقت گلگت بلتستان میں ہزاروں مرد خواتین گھر بیٹھے مختلف کام کرتے ہوئے روز گار مہیا کرتے ہیں جبکہ تعلیم کے شعبے میں انٹرنیٹ سے انکم پیدا کرنے کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں میں علاقے سے سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کے کاموں میں سرگرم عمل تھی حالیہ دوسالوں سے سرکاری محکمہ نے سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کا کام شروع کر دیاہیں۔ انشااللہ ہمیں توقع ہے کہ ضلعی انتظامیہ حسب رویات ادارے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ تعلیمی شعبوں اور افراد کو ہنز مند بنانے میں مدد کرئیگی۔ اس موقع پر نوتعینات ڈی سی ہنزہ بابرصاحب الدین نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس طرح کے فلاحی ادارے جو علاقے کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرئیگی انتظامیہ اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرئیگی۔ انہوں نے کہا کہ کاڈو نے علاقے میں جس انداز سے کام کیا ہے ہمیں ادارے کے عہداداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہون نے ہر شعبے میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے مختلف کاموں میں پنا حصہ ڈالا ہیں اور ہم امید دلاتے ہیں کہ قراقرم ایریا ڈیولیمنٹ آرگنازیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرئینگے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ بابر صاحب الدین نے نجی فلاحی ادارہ نوپیڈ کی جانب سے فراہم کردہ ویل چیئرز مستحق افراد میں تقسیم بھی کر دیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ