ہنزہ نیوز اردو

چیئرمین این ایچ اے خررم آغا نے حسن آباد سڑک کی مرمت کی منظوری دے دی, فیاض احمد ڈی سی ہنزہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( سیما کرن) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعینات ہونے والے نئے چیئرمین خررم آغا کے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد ترجیحی بنیادوں پر ششپر گلیشیر حسن آباد کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 جولائی کے سیلابی تباہکاریوں کی وجہ سے حسن آباد کے مقام پر 800 سو میٹر قراقرم ہائے وے متاثر ہوئی تھی جس پر تا حال این ایچ اے کی طرف سے کسی کام کا آغاز نہیں کیا گیا تھا اور اس پر کسی قسم کے کام کرنے کی منظوری نہیں دی تھی جس کی وجہ سے مئی 2020 میں سیلاب آیا جس کے نتیجے میں عوام کے مزید زمینوں کو تباہ کر دیا اور آئندہ بھی اس طرح کے صورتحال پیدا ہونے پر مزید تباہکاریوں کا اندیشہ تھا۔ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین این ایچ اے خررم آغا نے اپنی زمہ داریاں سنبھال کر پہلے ہی دن حسن آباد کے عوام کی ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ سڑک کو فوری طور پر مرمت کرنے اور حفاظتی بند بنانے کے حوالے سے منظوری دے دی ہے جو یقیناً ایک خوش آئند قدم ہے جس سے گلگت بلتستان خاص کر ہنزہ کے عوام کو ایک امید کی کرن ملی ہے اور چیئرمین این ایچ اے کی گلگت بلتستان سے والہانہ محبت کا یہ ثبوت ہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی عوام کو درپیش مشکلات کیلئے اقدامات اٹھائے اور امید ہے کہ اسی طرح آئندہ بھی عوام کیلئے بہتری کا کام کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ معیار اور وقت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے کام کو جلد از جلد مکمل کروا کے عوام کی زمینوں، مکانوں اور قراقرم ہائی وے کی تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ