ہنزہ (ہنزہ نیوز) نور محمد سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی نے کہا ہے کہ چو٘نَ میگاواٹ پاور منصوبہ وفاق کی طرف سے پورے گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے دیا ہے اس کا اہلیان ہنزہ پر کوئی احسن نہیں ہے ہنزہ میں فوری طور پر پھسو اور قصروم کے مقامات پر ایک ایک میگاواٹ منصوبوں کے لیے ایکزیکٹیو انجنئیر شہر باز خان نے ایک سال کے اندر اندر منصوبہ کو پیا تکمیل تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا ان منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فوری طور پر لوڈشٹگ کا خاتمہ ہو سکے ساتھ ہی ساتھ عطاء آباد جھیل پر بتیس میگاواٹ بجلی منصوبہ پر کام کروانے سے نہ صرف ہنزہ کو بجلی مہیا ہوگی بلکہ ہم ہمسایہ ضلع نگر کو بھی بجلی دے سکے گئے آینٔدہ دس برسوں کے لیے سولہ میگاواٹ بجلی ہنزہ کے لیے خود کفیل کر سکتی ہے جب کہ عطاء آباد جھیل سے بتیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار سے آیندہ تیس برسوں کے لیے ہم خود کفیل ہوسکتے ہیں کرنل صاحب،غازی خان اور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی ملاقات کے دوران بتیس میگاواٹ پاور منصوبہ کی منظوری پر مکمل اتفاق رائے ہوا تھا اور اس کے لیے صدر مملکت نے رقم بھی مختص کروایا تھا چو٘نَ میگاواٹ منصوبے کا چھانثہ رے کر کرنل صاحب خود بھی اور عوام کو بھی بے وقوف نہ بنائے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے۔ بیس سال درکار ہے اور یہ منصوبہ صرف ہنزہ کے لیے نہیں۔۔۔۔
وفاق اور صوبائی حکومتیں آگر مخلص ہیں تو ہنزہ میں پہلے سے جاری منصوبوں جن میں علی آباد تا کریم آباد رابط سڑک کی کُشادگی کے علاؤہ التت تا روئگر لنک روڈ کی مرمت اور قلعی کا تعین زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ہنزہ نگر میں سیاحت ہی عوام کی روزی کا ذریعہ ہیں جب کہ سیاحوں کے لئے یہاں پر سہولیات میسر نہیں ہیں اور سہولیات کو بہم پہنچانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کسی قسم کی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ