چترال: (منیر احمد جوہر ):چترال کے بالائی علاقے بونی روڈ پر بَرنس گاؤں میں داڑوم گول کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک شحص جاں بحق ہوا ہے۔ کوغذی پولیس کے مطابق بونی سڑک پر ایک 6067 کافی گہرے کھائی میں گرگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شحص جو گاڑی کا ڈرائیور تھا موقع ہی پر جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی کافی گہرے کھائی میں دریا کے کنارے گر چکا ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ یہ گاڑی کہاں جارہی تھی۔
مرنے والے کے شناحتی کارڈ سے اس کی شناحت ہوئی ہے جس کے مطابق اس کا نام واحد گل ولد تازہ گل سکنہ حال ضلع دیر بالا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسے ضروری کاروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چترال بھر کی سڑکیں انتہائی حطرناک ہیں کیونکہ زیادہ تر سڑکیں دریا کے کنارے گزرتے ہیں جہاں دریا کی جانب کوئی حفاظتی دیوار یا تو ہوتا نہیں ہے یا وہ ٹوٹ کر حتم ہوا ہے۔ سڑک کی بیچ میں کھڈے اور بڑے پتھر ایک اور مسئلہ ہے جس کی باعث اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔ تین روز قبل بھی اس سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں نو افراد جاں بحق اور دس زحمی ہوئے تھے۔
چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایاجائے اور جو پچاس کروڑ روپے کی اعلان ہوا تھا کہ چترال کی خوبصورتی پر حرچ ہوں گے اسے فوری جاری کرکے ان سڑکوں پر کام شروع کی جائے تاکہ آئے روز اس قسم حادثات سے بچا جاسکے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ