ہنزہ نیوز اردو

پی ٹی ڈی سی ہوٹل گرلت ہنزہ میں موجود قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے ہنزہ بھر کے پندرہ افراد کو ان کی رزلٹ منفی آنے پر ریلیز کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) پی ٹی ڈی سی ہوٹل گرلت ہنزہ میں موجود قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے ہنزہ بھر کے پندرہ افراد کو ان کی رزلٹ منفی آنے پر ریلیز کیا گیا اور سرکاری گاڑیوں میں ان کو ان کے گھروں کے لئے روانہ کیا گیا اس موقعے پر ڈی ایچ او ہنزہ اور ان کا عملے کے علاوہ ہنزہ کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران جن میں پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم اور دیگر رہنما اور میڈیا کے نمائندے بھی شامل تھے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ظہور کریم نے ہنزہ میں کورونا کے حوالے سے بہتر انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور ہنزہ کے عوام سے اپیل کیا کہ ہم بتائے گئے اصولوں پر سختی سے عمل کرکے ہی ہم اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں صدر پاکستان مسلم لیگ ہنزہ جان عالم نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے بہترین آنتظامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ہنزہ میں کوئی بھی کرونا کا مریض ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ڈی ایچ او ہنزہ نے عوام کا بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابھی تک ہنزہ میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہمارے پاس ائسولیشن میں چار مشتبہ مریض آئے تھے ان سب کا رزلٹ منفی آیا اس کے بعد پانچ مارچ کو ہم نے پندرہ لوگوں کو قرنطینہ سنٹر میں رکھ کر ان کے خون کے نمونے لیب بیجھویا تھا آج ان سب کا رزلٹ بھی منفی آیا جس کے بعد ان کو گھروں میں جانے کی اجازت دی اور ان کو پابند بنایا ہے کہ یہ اگلے چودہ دن اپنے آپ کو ہوم ائسولیٹ کرینگے جبکہ ہماری ٹیمیں ان کی نگرانی بھی کرینگے قرنطینہ سنٹر میں موجود لوگوں نے پی ٹی ڈی سی ہوٹل کے انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ