ہنزہ نیوز اردو

پی ٹی آئی خواتین ونگ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

لفظ عورت ، عورت کو ہمارے معاشرے میں کمتر سمجھا جاتا ہے ، عورت کو اس کے حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ، عورت کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے ، ہمارے معاشرے میں عورت پر ظلم ہوتا ہے ، گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر یہ عورت ہی ہے جس کے حوصلے بلند ہیں ، جس نے خود کو کبھی بھی کمتر نہیں سمجھا ، جو اس معاشرے میں اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑتی ہے ، اور یہ ہی وہ عورت ہے جو ہر گھر میں ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی کی شکل میں موجود ہے ۔اب اس معاشرے میں عورت کی آواز بلند کرنا اس کی جائز مطالبات کی حمایت کرنا ، ہم سب پر فرض ہے کہ کہیں کوئی غلط نظر آئے تو اس کے خلاف آواز بلند کریں خواتین اسمبلی ممبرز کی ذمہ داری تھی کہ خواتین کے لیے عملی اقدامات اٹھا کہ ان کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنا تےاور مظلوم خواتین کی آواز بنتی مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا میں پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کی خواتین کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر شکریہ پیش کرتی ہوں لیکن افسوس پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے خواتین کو نظر انداز کیا کوئی ایسا بل پاس نہیں ہوا جو خواتین کے حق میں ہو ۔ اور وہ خواتین اسمبلی ممبران جنہوں نے اپنے دور میں ایک روپے کا کام بھی خواتین کے لیے نہیں کیا ، جنہوں نے صرف اور صرف اپنے مفادات تک کام کیا ، حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے مراعات کا بے دریغ استعمال کیا ، کبھی اسمبلی کا منہ نہیں دیکھا ، ان سب کے باوجود خود کو خواتین کی نمائندگی کہنا مزاق کے علاہ کچھ نہیں ۔لیکن سب سے بڑھ کر افسوس مجھے تب ہوا جب پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی خواتین رہنماؤں کی حالتِ زار دیکھ کر ، مجھ کہنا تو نہیں چاہیے لیکن کیا کروںکہنا تو لازمی ہے کل ان خواتین رہنماؤں سے ہے جو کل اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی کرینگی کچھ دن پہلے ان کا آپس میں جھگڑنا بہت ہی افسوسناک ہے میں ان خواتین رہنماؤں کا نام نہیں باتوں گی شائد آپ قارئین کو معلوم ہوگا میں کن کی بات کر رہی ہوں ، بس میری یہ گزارش ہے کہ آپ پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کا یہ طرزِ عمل ہوگا تو آپ کل خواتین کی نمائندگی کیسے کرینگی ؟ جو لوگ اپنے کابینہ میں ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتی تو کل آپ کیسے اسمبلی میں اپنے مخالفین کو برداشت کرینگی ؟جی سیاست میں مشکلات بھی آتی ہیں مشکلات کا سامنا بھی اکثر ہوتا ہے ، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی بہادری اور عمل سے یہ لوگوں کو باتے رہے ہوتے ہیں کہ آپ رہنما ہیں آپ کسی جماعت کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔
آپ لوگوں کا یہ عمل اور جھگڑا آپ لوگوں کی اصلیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ ایک دوسرے پر الزامات لگانا ، تنقید کرنا ، معلوم ہے اس سے آپ کا ہی نقصان ہوتا ہے آپ کے پارٹی کا ہی نقصان ہے چاہے وہ پی پی پی ہو یا ن لیگ یا پھر ہو پاکستان تحریک انصاف ، اور آپ کے آپس میں اتفاق و اتحاد نہ ہونے سے آپ کے مخالفین کو فائدہ ہوتا ہے
آپ ایسے رہیں کہ معلوم ہو کہ سچ میں آپ رہنما ہیں ، آپ کی چل چلن ، انداز گفتگو ، زبان کا استعمال آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتی ہیںاور آپ کی شخصیت آپ کی جماعت کی نمائندگی کرتی ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ