ہنزہ نیوز اردو

پی ایچ ڈی کی سند ملے کچھ عرصہ گزر گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

پی ایچ ڈی کی سند ملے کچھ عرصہ گزر گیا لیکن اب تک آپ سب سے اتنی بڑی کامیابی کا ذکر کرنے کا موقع نا مل سکا ۔کچھ تو یوں بھی کہ میرے پاس شاید لفظ نہیں تھے۔شادی ہوئی اس وقت باریں جماعت پاس کی تھی۔شادی کے بعد خواتین کے میڈیکل ایشوز گھر ذمہ داریاں اور تعلیم کا سفر آسان نا تھا۔آج بھی سب سوچتی ہوں تو خود پر حیرت ہوتی ہے کہ ثناءکیسے کر لیا سب کچھ۔ لیکن یقینا یہ میرے اختیار میں نا تھا ۔دکھ پریشانیاں بھی اللہ کی طرف سےنعمت ہیں ہر تکلیف انسان کو مزید مضبوط بناتی چلی جاتی ہے۔اور پھر اللہ نے مجھے عورت بنایا ۔عورت کو تو میرے رب نے بہت ہمت بہت حوصلہ دیا ہے بہت طاقت ہے۔اعصابی لحاظ سے عورت بہت مضبوط ہوتی ہے۔
اس سفر پر ہی کتاب لکھنے بیٹھوں تو شاید اس پی ایچ ڈی تھیسس سے بڑی کتاب لکھ لوں۔بہت سے تلخ حقائق اس معاشرے کے،قلم کی نوک پر مچل رہے ہیں ۔عورت کو عزت دیناحقوق کا خیال رکھنا بدقسمتی سے اب بھی ہمارے معاشرے میں لفاظی کے سواء کچھ نہیں اور یہ خرابی میرے مذہب میں نہیں میرے معاشرے میں ہے۔اللہ کا احسان ہے میں آج ایک کامیاب عورت ہوں لیکن اب بھی ہم ایک بااختیار مضبوط عورت کی کامیابی پر نمبر کی چھاپ لگا کر زبان کا چٹخارہ لگاتے ہیں اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوجاتے ہیں۔وجہ شاید یہ کہ ہمارے لئے ہمارے گھرکی عورت ایک باعزت عورت ہے اورفکرِمعاش کے لئے گھر سے نکلنے والی عورت کچھ اور !
آج خواتین کا عالمی دن ہے تمام خواتین کو یہ دن مبارک ،میری ماں جنھیں ہم اننی کہتے ہیں وہ خاتون ہیں جن کی ہمت اور حوصلے نے ایک کامیاب خاندان بنایا والد کے بعد ہمیں جینے کے اصول سمجھائے نوکری کی پڑھائی کی،رشتے نبھانا ہم نے اپنی اننی سے سیکھا۔
ڈاکٹریٹ میرا ہو الیکن خوشی مجھ سے زیادہ میرے بھائیوں اور شریکِ حیات کو ملی ہے ،میرے بھائی عظیم غوری جو جواں عمری میں ہم سے جدا ہوگئے ان کی ہر بات آج بھی کانوں میں گونجتی ہے ۔وہ موجود نہیں لیکن شکریہ بھائی جان آپ سچ میں ہم سب کی جان تھے ،آپ کے مضبوط بازو آپ کی آواز نے والد کی کمی کو ہمیشہ پورا کیا تھا۔آپ کی مسکراہٹ ہماری زندگی تھی ۔ آپ بہت یاد آتے ہیں۔میرے بھائی عمران غوری ،عامر غوری ،طارق غوری میرا فخر ہیں ۔مصروف زندگی میں کچھ لمحے بھی آپ کے ساتھ گزارنا تما م خوشیوں اور آسائشوں پر بھاری ہیں ،میرے شریک حیات شاہد احمد کا شکریہ آپ کے اعتماد کے بناء میں کچھ نہیں کرسکتی تھی۔اور شکریہ میرے بچوں کا جنھوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ۔اور آخر میں سب سے اہم میرے استاد ڈاکٹر اوجِ کمال صاحب ۔سر آپ فقط نام سے نہیں درحقیقت اوجِ کمال ہیں۔آپ کے بارے میں لکھتے ہوئے شاید مناسب الفاظ مجھے نا ملیں۔لیکن سر آپ کی قدم قدم پر رہنمائی نے مجھے آج یہ مقام دیا ہے ،آپ نے لکھنا سکھایا ۔تحریر فقط لفظ نہیں تحریر کے لہجے کی تَمِیز آپ نے سکھائی ۔میری کامیابی آپ کی کامیابی ہے۔جب بھی آپ کا خیال آتا ہے دل سے ایک ہی دُعا نکلتی ہے جس طرح آپ خاموشی سے کتنے ہی لوگوں کی زندگی کوروشن کررہے ہیں اللہ رب العزت آپ کے گھر کو روشن رکھے اور آپ کے اہلخانہ کوہمیشہ کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔آپ نے کہا تھا یہ ڈاکٹر کا سابقہ لگانا آسان نہیں۔سند ملنے کے آخری مرحلے تک اس بات کی گہرائی کا اندازاہ ہوا۔
شکرالحمداللہ
ڈاکٹر ثناء غوری
#PhD #MassComm #womensday2022 #drsanaghori #journalist #ثناء_غوری #زندگی_خوبصورت_ہے #womensupportingwomen #islam #sanaghori #sana_ghori

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ