گلگت 05 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( پ۔ر)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان رہنما خواتین ونگ کی سینئر سعیدہ مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ نڈر بے باک اور علاقے سے درد رکھنے والا مخلص لیڈر ہے جو علاقے کی ترقی کیلئے اور حقوق دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت اور ٹیم اپنی پارٹی سمیت گلگت بلتستان کی فلاح اور بقاء کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ جب سے چیئرمین بلاول بھٹو نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو صوبائی صدر منتخب کیا ہے لوگ جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کے روٹھے ہوئے کارکنوں کو بھی واپس پارٹی میں شامل کررہے ہیں پیپلز پا رٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے کسی ڈکٹیٹر کی پیداوار نہیں پیپلز پارٹی کی قیادت نے شہادت کو اپنا منزل بنایا لیکن راتوں رات ملک چھوڑ کر اور اپنے کارکنوں کو مارشل لاء کے رحم و کرم پر چھوڑ کر نہیں بھاگے۔