گلگت 21 دسمبر ہنزہ نیوز ( منیر اے جوہر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معا ون خصو صی فا رو ق میر نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نظام نافذ کیا اگر پیپلزپارٹی میں ضمیر کی سیا ست کی رمق بھی مو جود ہے تو اپنے کئے گئے پا لیسیوں کادفاع کرے ،اگر انہو ں نے غلط قدم اُٹھا یا ہے تو پہلے گلگت بلتستان کی قوم سے معا فی ما نگے پھر عوامی ایشو ز پر سیا ست کر ے ، پو ری قوم جا نتی ہے کہ امجد ایڈووکیٹ اورانکی پوری ٹیم نے گند م سبسڈ ی کو بڑ ھا نے کیلئے ایگر یمنٹ کیا اور پھر مکر گئے عوام نے اس وقت بھی پیپلزپارٹی کی سیا سی ہیرا پھیری کو مستر د کر دیا تھا آج ٹیکس کے ایشو پر بھی سیا سی ہیرا پھیری کر نے کی ناکام کو شش کررہی ہے ، پیپلزپارٹی کے اپنیکر توتوں کے باعث گلگت بلتستان سے پارٹی کانا م و نشا ن مٹ چکا ہے ، امجدایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کی رہی سہی طاقت کو تا بو ت میں بند کر رہے ہیں پا کستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے حقوق کیضامن ہے ،وفا ق نے گلگت بلتستان کو تمام بڑے مسا ئل حل کر نے کیلئے عملی اقدا ما ت کیئے ہیں ، گلگت بلتستان کی قوم کو ما یو س نہیں کر ینگے مو جود ہ صورتحا ل پر گہری نظر ہے اور عوام کے حق میں بہترین فیصلہ کر ینگے ۔