ہنزہ نیوز اردو

پھسو کنزویشن ایریا کے حدود میں ہمالین ایبکس کا غیر قانونی شکار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گوجال ( بیورو رپورٹ ) پھسو کنزویشن ایریا کے حدود میں ہمالین ایبکس کا غیر قانونی شکار تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن شمشال کے راستے میں غیر قانونی ائبکس کا شکار کرتے ہوئے پھسو گوجال کے مقامی افراد نے دھر لیا اور ائبکس سمیت غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کو خنجر اب سیکورٹی فورس کے حوالے کیا اور فوری طور پر ڈی آیف او وائلڈ لائف اور اس کے عملے کو اطلاع دی محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ دار آحکام موقعے پر آئے اور آئبکس کو قبضے میں لے کر شکاری کو گرفتار کر کے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ایس ایچ او گلمت اور نائب تحصیلدار بھی موقعے پر آئے اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی مدد کی گوجال کنزویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسیشن کے چیر مین تواسل شاہ اور پھسو کنزرویشن کے ذمہ داروں نے اس غیر قانونی شکار کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کا غیر قانونی شکار کے روک تھام کے لئے اقدامات کرتے ہوئے گوجال میں وائلڈ لائف کے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ملزم کو منگل کے روز فورسٹ مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کر کے چالان جمع کرایا جائے گا

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ