ہنزہ نیوز اردو

پوری پاکستانی قوم، گلگت بلتستان و آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

مظفرآباد(بیورو چیف ):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم، گلگت بلتستان و آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے، کشمیری عوام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادکشمیر اسمبلی سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے پاس کی گئی قرارداد سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور دونوں خطوں کے عوام میں اگر کوئی غلط فہمی بھی تھی تو وہ دور ہو گئی ہے، ایک مضبوط پاکستان چاہتے ہیں۔ وہ اپنے دورہ مظفرآباد کے موقع پر جلال آباد گارڈن میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے قوم متحد ہے، ایک مضبوط اور توانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون و آئین کی بالادستی ہو، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے درمیان تاریخی، معاشرتی اور جغرافیائی رشتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں خطوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے بہت پوٹینشل موجود ہے اور اس سے استفادہ کرنے کیلئے گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیر کی حکومتوں کا مشترکہ ورکنگ گروپ بننا چاہیے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ویزا پالیسی میں نرمی سے ہمارے خطوں کو بھی فائدہ پہنچنا چاہیے۔ چینی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے اس سال10لاکھ سیاح بھیجنے کا ہدف کھا ہے اور اگر گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے درمیان زمینی رابطے بحال ہو جائیں تو سیاح آزادکشمیر بھی آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت کو بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے مہم چلانے کیلئے اختیارات اور ہدف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلے ریاست کی نمائندہ حکومت کو آگے آنا ہوگا۔ اس مقدمہ کو انسانی حقوق کا مقدمہ بنانا ہوگا،یہ مقدمہ مقامی حکومت بہتر اندا زمیں لڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہماری دعائیں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہنچایا جائے۔ اگر ہم اپنے دس منٹ سوشل میڈیا پر کشمیر کو دے تو بہت اثر انداز ہوا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر موجودہ حکومت کے دور میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ