ہنزہ(اجلال حسین) بز نس ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدر سلمان علی نے کہا کہ پلاسٹک فری ہنزہ مہم کا آغاز تین ماہ قبل شروع ہو چکا ہے جس کے لئے بزنس ایسوسی ایشن کے علاوہ ادارہ برائے تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی کاوشوں سے پلاسٹک بیگز کے خاتمہ جبکہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے بزنس ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاہدے پر عمل کرتے ہوئے 5اگست 2019سے دکانوں پر پلاسٹک تھیلے کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا جائیگا جس کے بدلے میں گاہکوں کو کاغذ اور کپڑے کے تھیلے دینے کے پابند ہونگے، بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ کے صدر سلمان علی نے مزید کہا کہ 5اگست کے بعد ضلعی انتظامیہ ہنزہ مختلف دکانوں کا معائینہ کرئینگے جبکہ پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے والے دکاندار خودذمہ دار ہونگے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ