ہنزہ نیوز اردو

پشاور سےاپر چترال بونی جانے والی گاڑی ریشن میں حادثے کا شکار، چار افراد جان بحق

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چترال (منیر بیگ جوھر )پشاور سےاپر چترال بونی جانے والی فلائنگ کوچ ریشن کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو خواتین اور دو مرد جان بحق ہو چکے ہیں۔ گاڑی میں سوار دو افراد معمولی زخمی جبکہ دیگر افراد سیریس زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ریشن کے مقامی رضاکار لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔
ہمارے ذرائع کے مطابق گاڑی کا بریک فیل تھا جبکہ مسافروں نے اس کی نشاندھی بھی کی تھی مگر ڈرائیور کی ہٹ دھرمی کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔
عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ رات کو پشاور سے گاڑیاں چترال کی جانب روانہ ہوتی ہیں اور ڈرائیور طبقہ اپنی جیب گرم رکھنے کےلئے گاڑیوں کے اوپر بہت زیادہ سامان ڈال کے آتے ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جبکہ اکثر ڈرائیور گاڑی کی صحت کا بھی خیال نہیں رکھتے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ