ہنزہ نیوز اردو

پروفیسرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ہنزہ 12 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز(پ ر)پروفیسرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی اور تعلیمی اصلاحات پر کئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر پروفیسرراحت شاہ نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی اصلاحات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیاور بغیر اصلاحات کے روایتی انداز میں تعلیمی میدان میں واضح تبدیلی نہیں دیکھی جا سکتی۔انہوں نے مذید کہا کہ میرٹ کی پالیسی کی بنیاد پر تعلیمی میدان میں موزوں اور نتیجہ خیز تبدیلی ممکن ہے اگر تعلیمی اداروں میں اہلیت کی بنیاد پر مناسب افراد کی تعیناتی کی جائے چہرے بدلنے سے بہتر ہے مثبت اور نتیجہ خیز تبدیلی اوراعلیٰ تعلیمی معیار کے لئے اس طرح پالیسیاں مرتب کی جائیں کہ متعلقہ شعبہ جات کے افراد کام کرنے پر مجبور ہوں اور جو افراد کام نہیں کر سکتے وہ مرتب شدہ پالیسی از خود نا اہل قرار دے۔ماضی میں محکمہ تعلیم میں واضح تعلیمی پالیسی مرتب کرنے کی بجائے چہرے بدل بدل کر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیکریٹری تعلیم ایک معتدل اور بیدار سوچ کے مالک آفیسر ہیں جو خودمحکمے کے اندر مثبت تبدیلی دیکھنے کے خواہش مند ہیں لیکن اس سوچ کو عملی جامع پہنانے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پالیسی سازی ناگزیر ہے اور پالیسی سازی کے دوران کالج فیکلٹی کے نمائندوں کے اعتماد میں لیکر تعلیمی ترقی میں ان کے تجربات سے استفادہ بھی کیا جانا ضروری ہے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ