ہنزہ نیوز اردو

چین بارڈر کھولنے اور چائنہ میں ٹریڈرز کے پھنسے ہوئے کنٹینرز کو امپورٹ کرنے کے حوالے سے سوست ڈرائ پورٹ میں ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سوست (بیورورپورٹ) نگر چیمبر آف کامرس کے وفد کا این ایل سی سوست سلک ڈرائ پورٹ کے حکام کے ساتھ ایس او پیز طے کر کے پاک چین بارڈر کھولنے اور چائنہ میں ٹریڈرز کے پھنسے ہوئے کنٹینرز کو امپورٹ کرنے کے حوالے سے سوست ڈرائ پورٹ میں ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر کرنل بشارت نے نگر چیمبر آف کامرس کے زمہ داران کے اقدامات کو سرہتے ہوئے کہنا تھا کہ جن ایس او پیز کے تحت طورخم بارڈر کو کھولا گیا ہے انہی ایس او پیز کو باعث تقلید بنا کر پاک چائنہ بارڈر کو بھی کھولا جاسکتا ہے اس حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑھنے پر کنٹینرز کو ڈی سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ کرنل بشارت کا نگر چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سوست سلک ڈرائ پورٹ میں سوشل ڈسٹنسنگ کا باقاعدہ ونڈو سسٹم متعارف کرایا جائے گا دفاتر میں دو اسٹاف کام کرینگے تاکہ وباء کے پھیلاؤ کا شبہ نہ ہو، اس کے علاوہ انلوڈنگ کا جدیدسسٹم تیار ہے اس حوالے ان تمام اقدامات کو سراہتے اور قابل حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے نگر چیمبر آف کامرس کے زمہ داران نے ایس او پیز پر مکمل عملدراد کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ