ہنزہ (اجلال حسین) پاک فضایہ کے زیر نگرانی بین الاقو امی سطح کا میراتھن ریس گزشتہ روز تین مراحل میں خنجراب پاس پر اختتام پزیر ہو گیا۔مقامی ذرائع و غیر حاتمی نتائج کے مطابق تیسرا مرحلہ50کلومیٹر میراتھن ریس میں آرمی کے محمد سیار نے جیت اپنا نام کر دیا جبکہ دوسری پوزیشن گلگت سکاوٹس کے اسلم خان اور تیسری نمبر بھی پاک آرمی کے محمد اقبال لے گئے جبکہ دوسری مرحلے میں 42کلومیٹر میراتھن ریس میں بھی پہلی پوزیشن پا ک آرمی کے راناعمیر حیدر جبکہ دوسری پوزیشن بھی پاک آرمی کے جوان فہیم اور تیسرا سہیل نے اپنا نام کر دیا۔ میراتھن کے پہلی اور ابتدائی مرحلہ 21.97کلومیٹر اسلم بیگ غذر جبکہ خواتین میں ہنزہ کی بی بی نجاف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دنیا ئی اتھلیسٹ میں پاک فضایہ نے عالمی ریکارڈ قائم کرد یا اس حوالے سے دنیا کے بلند ترین پندرہ سو فٹ سے زائدخنجراب ٹاپ سے 114کلومیٹر تک بین لاقومی سطح کی میراتھن ریس کا انعقادکردیا گیا جہاں پر درجنوں ملکی اور 23ملکوں کے اتھلٹس اس مقابلے میں شامل ہو گئے پاک فضایہ کے زیر نگرانی منعقد ہونے والی میراتھن ریس تین مرحلوں پر مشتمل تھی۔ ابتدائی مرحلہ خنجراب ٹاپ سے 21کلومیٹر تک کا تھا جبکہ دوسرا 42اور تیسرا51کلومیٹر تک کا میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی حافظ حافیظ لرحمن اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے درجنوں ملکی و غیر ملکی اتھلیٹس کے ہمراہ افتتاح ہوا۔ اس موقع پر پاکستان آئیر فورس کے اعلیٰ عسکری حکام بحثیت میزبان شریک ہوئے۔ پاک فضایہ کے زیر نگرانی منعقد ہونے والی بین الاقومی سطح کے میراتھن ریس میں خواتین اور مرد کھیلاڑیوں نے الگ الگ حصہ لیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ