ہنزہ نیوز اردو

پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کی پارٹی رکنیت معطل عہداداران نے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیرجمہوری قرار دیدیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کی پارٹی رکنیت معطل عہداداران نے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیرجمہوری قرار دیدیا۔
ہنزہ مسلم لیگ (ن) کے عہدداران نے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی صوبائی ڈسپلنری کمیٹی کے اقدام کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہنزہ کے عہداداران نے اپنی پارٹی اپنی جان و مال قربان کر کے پارٹی کی بقاء کو زندہ رکھا ہے۔رکنیت کی معطلی پرشدید رد عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی خود ساختہ ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی رکنیت سے معطل عہدداران محمد رازق ، شہنشاہ، علی پنو اور دیگر کارکنوں کو بلا جوازقرار دیدیا ہے۔مذکورہ ڈسپلنری کمیٹی نے نہ شوکاز دیا ہے اور نہ ہی عہدداران نے پارٹی کے کسی ڈسپلنگ کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔مذکورہ معطل شدہ عہدداران پارٹی میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیئت رکھتے ہیں۔ اور پارٹی کیے ہر مشکل دور میں اپنی جان و مال کی قربانی دے کر پارٹی کو زندہ رکھا ہے۔ اور انتخابات کے دوان بھاری اکثریت سے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ہے۔ اور اب پارٹی کی حکومت ہنزہ میں عوام کی احساس محرومی کو کم کرنے ور ترقیاتی کاموں اور اعلانات جو انتخابی ایام میں اور بعد میں وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کی تکمیل کرانے میں اِن کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ اب اِن کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ایسے سازشی عناصر نہ ہنزہ کی ترقی کے خواہاں ہیں اور نہ پارٹی کو ہنزہ میں پھلنا پھولنا چاہتے ہیں۔ پارٹی عہدداران نے مذید کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہنزہ کی ترقی کی بات کی ہے ہنزہ کی ترقی اور مفادات ہمارے لئے زیادہ عزیز ہیں جو کوئی بھی ہنزہ کی خوش حالی اور ترقی میں رکاوٹ بنے گا ہم اس کے خلاف ہر محاظ ہر سیسہ پلائی دیوار بن کر رہنے کو تیار ہیں۔ پارٹی کا نمائندہ یا عوام کا نمائندہ شہزادہ سلیم ممبر صوبائی اسمبلی کے ساتھ ہمہ وقت ہنزہ کی ترقی کے لئے کوشیاں ہیں۔ اور میر سلیم کو بھی اُن عہدداران کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے اس لئے مذکورہ ڈسپلنری کمیٹی خود ساختہ ہونے کی بناء پرغیرآئینی ہے۔ اس لئے ارباب اختیار صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ ، سپیکر اور وفاقی پارٹی زمہ داران سے التجاء ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کے اس غیر قانونی اقدام کو کل عدم قرار دے اور پارٹی سے ایسے کالی بیھڑیوں کو نکال کر مذکورہ ڈسپلنری کمیٹی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 
ورنہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ