ہنزہ نیوز اردو

پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے 31 نکاتی منشور کا اعلان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ):پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے امیدوار کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے 31 نکاتی منشور کا اعلان کیا ضلع ہنزہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری احمد علی شاہ نے سنٹرل کمپین آفس علی آباد ہنزہ میں میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنایا منشور میں ہنزہ کی اسیران کی رہائی ، ہنزہ لئے اضافی دو نشتوں کی حصول ، عطا آباد جھیل پر پچاس میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیر ،ہنزہ بھر میں رابطہ سٹرکوں کی بحالی ،سکیل ایک تا نو تک مقامی افراد کی بھرتیوں کو یقینی بنانا ،ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعناتی ،ہنزہ میں آئی ٹی پارک اور فنی کالج کا قیام ، سی پیک منصوبوں میں ہنزہ کو شامل ، صحت انصاف کارڈ کی گھر گھر تقسیم ، ہر گاوں میں صاف پانی کی فراہمی ، ہنزہ کے زمینوں کا ریٹ کا تعین ، ہنزہ پریس کلب کے بلڈنگ ، آرٹس کونسل کے لئے سہلولیات ، ہنزہ چمبر آف کامرس آینڈ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ہنزہ اور نگر پر مشتمل ڈویژن کا قیام ، ہنزہ میں پبلک اسکول اینڈ کالج کا قیام ، احساس پروگرام کے تحت آسان قرضوں کو یقینی بنانا ، پالستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت آسان شرائط پر رہائشی منصوبے ، سیاحت کے لئے نئے تفریحی مقامات ، ہنزہ میں میوزیم کا قیام ، ہوٹل انڈسٹری کو مذید مستحکم کرنا ، بلدیاتی انتخابات کا فوری انعقاد ، زیر التوا پروجکٹس کی تعمیر ، مالی بے ضابطگیوں کا کڑا احتساب ، کھیلوں کی فروغ کے لئے تحصیل سطح پر سٹیڈیمز کی تعمیر، قدرتی وسائل کے لئے قانون سازی ، ہنزہ میں ریہبلٹیشن کا قیام ، باب ہنزہ کی تعمیر ، ہنزہ میں معزروں کے لئے تربیتی اسکول ، سیاحتی مقام حسینی پل کے لئے منصوبہ بندی ، علی آباد تا کریم آباد روڈ کو جلد پائہ تکمیل شامل ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ