ہنزہ نگر 25 اپریل ہنزہ نیوز (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما و امیدوار حلقہ 6ہنزہ اظہار ہنزہ نے گزشتہ روز جٹیال گلگت میں ہونے والی ناخوشگوار واقع میں ہونے جان بحق نواجوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی ناگہانی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب کرے اور ان کے اہل خانہ کو اللہ صبر کرنے کی ہمت عطا کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم بھر پور مذمت کرتے ہے اس کھلی دہشت گردی کی جنہوں نے اس بے گناہ جوان کو سرے بازار فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قاتل کے خلاف انسداد دہشت کردی کے تحت مقدمہ چلا کر مجرم کو سخت سے سخت سزاد دی جائے تاکہ کوئی بھی شخص آئندہ ایسے کام نہ کرے ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ