ہنزہ نیوز اردو

پاسپورٹ آفس ہنزہ کے عملہ منظر عام سے غائب

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

  ہنزہ(علی جان): پاسپورٹ آفس ہنزہ کے عملہ منظر عام سے غائب غیر ملکی سفر کیلے پاسپورٹ بہت اھمیت کے حامل ھے۔ بندہ کسی معاشی، سیاسی، مزہبی۔ تفریحی یا تعلیمی سفر کرنا چاہتا ہے ھے تو سب سے پہلے پاسپورٹ بنوانا پڑھتا ھے۔ راقم کو اعلیٰ تعلیم کے حصولی کیلے بیرون ملک جاناھے۔ پاسپورٹ بنوانے کے غرض سے آج پاسپورٹ آفس ہنزہ کا چکر لگانا پڑھا۔ صبح 9 بجے آفس پہنچا لیکن آفس بند تھا اور عملہ وہاں موجود نہیں تھا۔ سوچا چلو ابھی آئینگے اور دفتری امور شروع کرینگے۔ وقت پہ کام نمٹا لونگا۔ کافی ٹائم گزر گیا لیکن آفس کھلنے کا نام نہیں لے رہاتھا۔ اسی طرح انتظار کرتا رہا اور اسی طرح11 بجے گئے۔ گیٹ پہ کافی رش ھوتا گیا۔ کافی دیر بعد ایک ملازم آیا اور آفس کھولا۔ کچھ ابتدائی اندراج کے بعد کہاگیا کہ بنک میں پیسے جمع کریں بقایا کام اس کے بعد کیا جائے گا۔ فیس جمع کرنے جب بنک پہنچا تو وہاں کافی رش تھا اس وجہ سے وہاں کافی وقت لگا۔ واپس پاسپورٹ آفس پہنچتے 1 بج گیا۔ جب گیٹ پہ پہنچ کے دیکھا تو کافی سائلین جمع تھے لیکن گیٹ پھر سے بند تھا۔ کہا گیا کہ چھٹی کرکے چلے گئے ہیں۔ مشکل سے تین گھنٹے کیلے دفتر کھولا اور پھر سے دفتر بند کرکے موجیں کرنے چلے گئے، لوگ زلیل ھوکیے چلے گیے۔ مجال ھے کوئی ان سے پوچھنے کی جرات کرے۔ آج صرف ایک دن کیلے ایسا نہیں کیا گیا بلکہ پوچھا گیا معلوم ھوا کہ یہ تو روز کا معمول ھے۔ متعلقہ ادارے کے زمہ داران سے گزارش ھے کہ ان ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جاۓ اور ان کو آپنے مقررہ وقت میں ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔ مقررہ ملازمین سے گزارش ھے کہ اپنے دفتری اوقات میں اپنی حاضری یقینی بنایا جائے اور اپنے بچوں کا شکم حرام سے بھرنے کے بجائے لقمہ حلال سے بھر دیں۔ شکریہ

Image may contain: 1 personImage may contain: indoorNo photo description available.

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ