ہنزہ 18 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( اجلال حسین ) ضمنی انتخابات برائے حلقہ6ہنزہ سے آزاد امیدوار امین شیر نے ضلعی ہیڈ کواٹر علی آباد میں مرکزی کمپین آفس کا شاندار افتتاح کیا، جس میں سینٹرل ہنزہ کے مختلف علاقوں سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آمین شیر آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نے عوام کے حقوق کی خاطر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ مسلم لیگ ن کو بھاری اکثیریت سے جتوانے کی بعد بھی مسلم لیگ کی صوبائی حکومت نے ہنزہ کے عوام کے حقوق کو سلب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے باباجان جیسے لوگ عوامی حمایت حاصل کرتے ہیں۔ لہذا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ورنہ ظلم و ناناصافی کے خلاف برداشت کی حد سے گزرنے کے بعد عوام کو کوئی گلہ نہیں کیا جائے۔
امین شیر نے مزید کہا کہ نون لیگ میں آمریت کی وجہ سے میں نے اپنا راستہ پارٹی سے الگ کیا ہے اور ہنزہ کے عوام کے حقوق کی جنگ میں الیکشن جیتوں یا ہاروں اپنی جدوجہد کو آخری سانس تک جاری رکھو گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہنزہ سے منتخب ہونے والی نمائندوں کے کرپشن کے ثبوت عوام کے سامنے لانے کے لئے بھی تیار ہوں پھر اپ نے فیصلہ کرنا ہے کی اپ کی رہنمائی کا حقدار کو ن ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین میرے بڑھتی ہوئی مقبولیت کودیکھ کر پریشان ہے اور مختلف افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ امن شیر انتخابی مہم سے دستبردار ہو رہ ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا ۔ ہنزہ کے عوام کے اوپر میر ا پورا اعتماد ہے کہ 28مئی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں بالٹی پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔