نگر (بیورو رپورٹ) ٹھیکدار کی عدم دلچسپی اور محکمہ تعمیرات عامہ نگر کی غفلت نگر خاص چوک تا ہمری نگر لنک روڈ کی توسعی اور مٹلنگ پر کام ناقص اور سست روی کا شکار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہیں ۔ ان خیالات کا ظہار نگر خاص ہمری کے نمائندہ وفد نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا مذکورہ لنک روڈ پر کام کرنے والے ٹھیکدار کاکام نہایت ناقص اور غیر میعاری ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ کنٹریکٹر صاحب بااثر ہونیکی وجہ سے محکمہ تعمیرات عامہ نگر اس سے معیار ی کام نہیں لے سکتا ہیں اس لئے ٹھیکدار سٹرک کے ریٹنگ وال اکھاڑ کر مبلے کے اوپر ہی برسٹ وال بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاوں کے عوام نے کئی مرتبہ کنٹریکٹر کے خلاف ایکسئشن کو اطلاع دینے کے علاوہ تحریری درخواست بھی جمع کیا مگر موصوف کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے پیسوں کی اسی طرح بے دریغ خرث کرنے کے بجائے پہلا والا ہی لنک روڈ عوام کے لئے قابل استعمال تھی اگر ایسی طرح سے غیر معیاری کام کیا تھو حراموشی میں جو واقع پیدا ہوا تھا ناقص پل کی وجہ سے یہاں پر بھی غیر معیاری کام خصوصاً سائیڈوں کے دیوار گر جائے تو ایک ناخوشگوار واقع پیدا ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری تعمیرات اور SEہنزہ نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ نگر خاص تا حمیری تک ہونے وال غیر معیاری کام کو روکتے ہوئے لنک روڈ کو از سر نو معیاری انداز میں تعمیر کیا جائے بصورت دیگر عوام کو مجبورا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو نگے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ