ہنزہ نیوز اردو

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کا شرکاء دوسرے مرحلے میں گزشتہ روزملکی و غیر ملکی سائیکلسٹ سوست پہنچ گئے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کا شرکاء دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز تقریباً 135کلو میٹر کا فا صلہ طے کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی سائیکلسٹ سوست پہنچ گئے۔ صوبائی حکومت کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی ٹور ڈی خنجراب کے شرکاء دوسرے مرحلہ میں گزشتہ روز تقریباً2بجے پاک چین تجارتی سرحد سوست پہنچ گئے ، گزشتہ روز سائیکل ریس شرکاء جن ناصر آباد پہنچ گئے تو عوام نے ان کا والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا۔ سائیکل ریس شرکاء شاہراہ قراقرم ضلع ہنزہ کے مختلف موضع جات سے ہوتے ہوئے سوست پہنچی ،راستے میں گاوں گاوں عوام طلباء پائپ بینڈ اور دیسی بینڈ نے سائیکل ریس شرکاء کا بھر پور انداز میں استقبال کیا۔ جبکہ تیسری اور فیصلہ کن مرحلے میں اج سوست سے 7بجے الصبح خنجراب تاپ کی طرف روانہ ہونگے جس کے بعد واپس کریم آباد آئے گے جہاں پر ملکی و غیر ملکی سائیکل ریس سیاحوں کو ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں جیتنے والے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائے گے ۔ اس سلسلے میں کریم آباد پولو گراونڈ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گکیا ہے جس میں صوبائی سطح کے اعلیٰ سرکاری و عسکری قیادت شریک ہونگے۔ یاد رہے کہ خنجراب سائیکل ریس جمعہ11مئی کو گلگت سے پہلے مرحلہ کو مکمل کرتے ہوئے راکاپوشی ویو پائنٹ نگر پہنچ گئے تھے۔ٹور ڈی خنجراب کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری سطح پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ ریسکو اداروں اور محکمہ صحت کے اہلکار اور عوام ہنزہ اور نگر کی شاندار تعاون شامل ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے گزشتہ دو دنوں سے شروع ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کی کامیابی پر عوام ہنزہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سائیکل ریس شرکاء کو خوش آمدید اور سیکورٹی انتظامات ، ٹرانسپورٹروں اور عوام کی تعاون سے سائیکل ریس کامیابی کے اخری مرحلے میں داخل ہو ا ہے ۔اور انشاللہ اخری مرحلے کے اختتام تک عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرئینگے۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ