ہنزہ نیوز اردو

ٹور دی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاذ ہوگیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 گلگت: ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا. سٹی پارک گلگت میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی,مہمان خصوصی وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جھنڈا لہرا کر ریس کا افتتاح کیا.افتتاحی تقریب میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری خرم آغا اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی.ریس کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں سائیکلسٹس 66 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے راکاپوشی ویو پوائنٹ ضلع نگر پہنچیں گے. ریس میں چاروں صوبوں وفاق اور گلگت بلتستان سے کل 13 ٹیموں کے 90 اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں. ٹور ڈی خنجراب ریس میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں.سائیکل ریس گلگت سے پاک چین سرحد خنجراب زیرو پوائنٹ تک چار مراحل پر مشتمل ہوگی.ریس کا پہلا مرحلہ 66 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور دوسرا مرحلہ 35 کلو میٹر فاصلے پر محیط ہے. سائیکل ریس کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ 83، 83 کلو میٹر فاصلے پر مشتمل ہے.افتتاحی تقریب میں علاقائی دھنوں پر روایتی رقص بھی پیش کیا گیا. ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس سطح سمندر سے 4900فٹ کی بلندی سے شروع ہوئی ہے جو 15397 فٹ کی بلندی پر اختتام پذیر ہو گی. ریس کا مقصد پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ