نزہ ( بیورو رپورٹ ) وویمن ڈولپمنٹ ڈویثرن گلگت کے تعاون سے ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علا قے گلمت، علی آباد اور ساس ویلی میں کاروباری خواتین کیلئے ایک ورک شاپ کا انعقاد کیاگیاجس میں دو سو سے ذائدخواتین نے شرکت کی ۔ اس ورک شاپ میں موجود خواتین کو کاروبارکے مختلف طریقے اور اُصول بتائے گئے جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو کامیابی اور ترقی دلا سکتے ہیں کاروباری خواتین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی کاروبار کی فراغ کیلئے بزنس نیٹورکس بنائے تاکہ وہ اپنے مسائل کو مل کر حل کر سکے اوراخراجات کو کم کرتے ہوئے کاروباری منافعے کو ذیادہ سے زیادہ حاصل کر سکے۔اِس ورک شاپ میں موجود خواتین نے اس طرح کے تربیتی ورکشاب کا انعقاد خوش آئندہ قرار دیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے فلاح بہبود اور ترقی کے لئے مختلف تربیتی ورکشاب رکھنا لازمی ہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ