ہنزہ نیوز اردو

وکلاء بار ایک ایسا جمہوری و قانونی گلدستہ ہے :خلیل ا حمد ایڈووکیٹ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(نمائندہ خصوصی) خلیل ا حمد (ایڈووکیٹ) نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ وکلاء بار ایک ایسا جمہوری و قانونی گلدستہ ہے جس سے ہر سال جمہوری طریقے سے خوش اسلوبی کے ساتھ بار ایسو سیشنوں کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔ اس روایت کے اندر گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسو سیشن کے سالانہ انتخابات برائے ۰۲۔۹۱۰۲ء جمہوری طریقے سے سرانجام پذیر ہوئے۔ ہم سبکدوش ہونے والے صدد و اراکین جنھوں نے اپنے دور میں ہائی کورٹ بار کی زبردست خدمات سر انجام دیں۔ اُن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ نیز نو منتخب صدر و اراکین(کابینہ) بار ایسو سیشن کو دل کی اتھاہ گہرایؤں کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہوں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ بار اور بنچ کے مابین جمہوری و قانونی رابط کو فعال کرنے اور وکلاء بالخصوص نئے وکلاء کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور نیز اپنی قائدانہ صلاحیتیں برائے کار لا کر خدمت سر انجام دینگے۔ ساتھ ہی پُر جوش انتخابات منعقد کروانے پر الیکشن کمیشن برائے بار ایسو سیشن بھی خراج تحسین کی مستحق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ