گلگت 21 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( نمائندہ خصو صی ) وفاق سے آئے ہو ئے کو ئی بھی ذمہ دار گلگت بلتستان کو چراگا ہ نہ سمجھے پی ٹی آئی عمران خان کی جماعت ہے نہ کہ غلام سرور کی ہے ۔ اگر یونین ، سٹی کے بھی عہدوں کے نو ٹیفیکشن اسلام آباد سے ہو تے ہیں تو گلگت بلتستان کے نام نہاد آرگنا ئزر استعفیٰ دے ، ہم پی ٹی آئی سٹی کے آرگنا ئزنگ کمیٹی کو نہیں مانتے ہیں اور اس کو پارٹی کے خلاف سازش قرار دیتے ہیں ، ان خیا لات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع گلگت کے صدر فاورق احمد نے اپنے ایک خصو صی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خود تمام اضلاع کے صدور اور کابینہ کو بحال کیا ہے تو غلام سرور کون ہو تا ہے وہ یونین سطح کی تنظیم سازی میں بھی اسلام آباد سے نو ٹیفیکشن کرے پہلے سے جو سیٹ اپ موجود ہے اسے مظبوط کیئے بغیر یہ اقدام پی ٹی آئی کے حقیقی ورکروں کو بدظن کرا نے کی ناکام کو شش ہے ، سٹی گلگت آرگنا ئزنگ کمیٹی کو رد کرتے ہیں اور اس اقدام کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو آگا ہ کیا جا ئے گا کہ کچھ کالی بھیڑیں پارٹی کو خراب کر نے پہ لگے ہو ئے ہیں ہم اس پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کی مزمت کرتے ہیں اور ان سے مکمل با ئیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔