ہنزہ نیوز اردو

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر )گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر گفت و شنید ہوئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی اورکوشش ہوگی علاقائی ضروریات اور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں مختلف محکموں میں آسامیوں کی تخلیق اورآسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی جلد منظوری دی جائے گی ۔ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور وفاقی وزیر خزانے سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے مسائل اور معاملات میں زاتی دلچسپی لیں اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔160وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے160 این اہ سی جلد جاری کیا جائیگاتاکہ منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھے، گلگت بلتستان حکومت کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی اے ڈی پی کی دوسری قسط بھی جلد ریلیز کردی جائے گی تاکہ ترقیاتی پروگرام میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے وفاقی حکومت جی بی کے جاری ترقیاتی پروگراموں کے لئے بھی فنڈز ریلیز کریگی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے گورنر گلگت بلتستان کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ حکومتی فنڈز کمرشل بنکوں میں رکھنے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان میں روزگار کے مواقع میسر آسکے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ