ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعلی گلگت بلتستان کو چاہیے کہ وہ ہنزہ کے عوام کا خیال رکھتے ہوئے منصوبوں کی بروقت ٹینڈر ہو اور عوامی مفاد کے پروجیکٹ پر دلچسپی لیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ا جلال حسین ) وزیر اعلی گلگت بلتستان کو چاہیے کہ وہ بحثیت چیف ایگزیکٹو گلگت بلتستان ہنزہ کے عوام کا خیال رکھتے ہوئے منصوبوں کی بروقت ٹینڈر ہو اور عوامی مفاد کے پروجیکٹ پر دلچسپی لیں، جبکہ ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کو مکمل ختم کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کا تحفہ عطاآباد 32میگا واٹ منصوبے سے نہ صرف ہنزہ کو بجلی فراہم ہو گی بلکہ ضلع نگر اور گلگت تک بجلی کی فراہمی کی جاسکتی ہے۔ صحافی معاشرے کا آئینہ ہے جو بھی خبر لگے مصدقہ ہو بغیر مصدقہ خبر نہ صرف صحافی کو متنازعہ بناتا ہے بلکہ عوام اُس اخبار سے دُ ور رہتے ہیں۔ان خیالات کاا ظہار گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہنزہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں تین سال کا عرصہ عنقریب مکمل ہونے کو جارہا ہے جس میں ہنزہ کے لئے دی جانے والے منصوبے چاہیے وہ ممبر ترقیاتی منصوبے ہو یا محکمانہ عوامی مفاد کے منصوبے ایک دو کے علاوہ محکمانہ سطح پر روکے ہوئے ہے جن پر کام کرنا دور کی بات اس کا ٹینڈر نہیں ہو رہا ہے میں بحیثت گورنر گلگت بلتستان پاکستان کے آئین کے مطابق وفاق کا نمائندہ ہو نے کے نعطے مختلف ذمہ داریوں میرے سپرد ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو چاہیے کہ حلقے کا منتخب نمائندہ مختلف مسائل کی وجہ سے موجود نہیں علاقے کی میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا نگرانی کرے جہاں پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ، سیاحوں کی مسکن ہنزہ جو کچرے کا منڈی بن چکا ہے دیگر ترقیاتی بہت سے منصوبے ٹینڈر نہیں ہو رہے ہین اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کے شکر گزار ہے جنہوں نے ہنزہ میں بجلی کی بدترین بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے عطاآباد جھیل پر 32میگاواٹ بجلی کا میگا منصوبہ دیا تھا اور وہ اخری مراحل میں ہے انشااللہ صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اس اہم منصوبے کو نہ صرف ٹینڈ رکرنے بلکہ کامیاب ملکی ہو یا غیر ملکی کمپنی کو دینے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ اس سے فراہم ہونے والی بجلی گلگت ڈویثرن کے عوام کو مل سکے۔ گورنرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہو تا ہیں اور علاقے میں ہونے والے نا انصافیوں کو اجاگر کرے مگر ایسا نہ ہو کہ کسی کی کردار کشی کرے ، اللہ تعالیٰ نے اس روح زمین پر انسان کو پید ا کیا ہے مگر ا س دنیا سے ہم سب نے جانا ہے ۔مقامی اخبار نے گزشتہ دنوں میرے ذاتی زندگی پر جس طرح سے خبر شائع کیا اُس کو بھرپور الفاذ میں مذمت کر تا ہو ں بیماریاں چھوٹا ہو یا بڑا ہر ایک پر آتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بندہ بیمار ہو جائے اس کی حوش حواس کھو جائے ۔ صحافی علاقے کے مسائل کو اجرگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تو معاشرے میں نہ صرف عوام عزت کرئینگے بلکہ سیاست دان اور انتظامیہ بھی اپ کی عزت کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے وساطت سے میں کہتا چلو گا کہ کسی بھی ذاتی زندگی پر بغیر مصدقہ خبر لگانا افسوس کی بات ہے صحافی کو چاہیتے کہ کسی بھر خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق کرے کہ بندہ زندہ ہے یا مردہ، بغیر کسی تحقیات خبر لگے تو عوام نہ صرف صحافی سے نفرت کرتے ہے بلکہ ان کی ادارے سے بھی نفرت کرتے ہے چونکہ اُ س خبر میں کوئی صداقت نہیں ہیں۔ بحیثت گورنر گلگت بلتستان اس وقت چھٹیوں پر ہفتے کے روز اپنے گھر ہنزہ آیا ہو اور انشااللہ پیر کو اپنی دفتر گورنر گلگت بلتستان کے دفتر میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہوں گا ۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ