ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپورمعاونت کرے گی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

للاہور(بیورو رپورٹ)۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپورمعاونت کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجا ب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ محکمہ صحت کے اشیاء بہت جلد حکومت گلگت بلتستان کو فراہم کئے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو در پیش مسائل دور کئے جا سکیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجا ب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات با آسانی داخلے لے سکیں ۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان سے تعلق کھنے والے ڈاکٹروں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں اف سی پی اس میں داخلے کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا اور راولپنڈی میں گرلز ہاسٹل قیام کے لیئے زمین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے حکومت پنجاب بہت جلد اقدامات کرے گی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگو ں اور زیر تعلیم سٹوڈینٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ٹیکسلا میں گلگت بلتستان کا باشندہ اعجاز کی قتل کی تحقیقات میں تیزی لایا جائے گا اور اس کے حقائق بہت جلد سامنے لایا جائے گا ۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے کہاکہ گلگت بلتستان میں فوٹ اتھارٹی کے قیام کے لیئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی ۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ