ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعظم پاکستان خاقان عباسی کی دورہ سیکردو کے دوران اُن کو عوام کی پذیر آرائی نہیں ملی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے صدر ظہور کریم ( ایڈووکیٹ) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان خاقان عباسی کی دورہ سیکردو کے دوران اُن کو عوام کی پذیر آرائی نہیں ملی اُن کی عدم دلچسپی اور جَلسہ میں عدم دلچسپی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ کہ موجودہ حکومت سے ناخوش نہیں۔
وزیر اعظم پاکستان خاقان عباسی کے دورہ کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور تاجر برادری نے ایک غیر قانونی اور غیرآئینی ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف ایک شاندار اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور ظالمانہ ٹیکس کو غیر مُعینہ مُدّت تک مُعطل کروایا۔ اگر حکومت فل فور وفاق سے نوٹیفکیشن نکالنے میں کوتھائی یا ہیلے بہانے بنا کر تاخیری حربے استعمال کیا تو عوام مُختلف مقامات پر دھرنے دینے پر مجبور ہوجائے گی اور اس کی ساری ذمہ داری مولوی حافظ حفیظ الرحمٰن کی حکومت پر عائد ہوگی۔
وزیر اعظم کے ٹیکس کی معطلی کے احکامات کے باوجود ہنزہ کے شیڈول بینکوں میں ٹیکس کٹوتی کا عمل جاری ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس کٹوتی کے عمل پر بنکوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ