ہنزہ(نمائندہ خصوصی): نیو بیکن ہاؤس التت اور ڈائمنڈ جوبلی اسکول کے لئے استعمال ہونی والی رابطہ سڑک با اثر شخص نے بند کر دیا جس سے عوام الناس خاص کر طُلبہء کو سکولوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پریشانی کا یہ عالم گزشتہ چاقر برسوں سے جاری ہے راستہ بند کرنے والاشخص توکل شاہ ولد یوسف شاہ نے عدالت عالیہ سے عارضی طور پر سٹیں لینے کے بعد خود سٹیں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلبہ کے لئے راستے پر تجاوز کرتے ہوئے تعمیرات شروع کردئے۔ واضع رہئے کہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے باقاعدہ طور پر جگہ کا معائنہ کر کے تجاوزات ہٹانے کی نوٹس جاری کیا گیا تھا مگر تجاوزکرنے والے عدالت عالیہ کو گمراہ کرتے ہوئے اور دردگوئی سے کام لیتے ہوئے عارضی سٹیں لینے میں کامیاب ہوا تھا گزشتہ دو روز قبل سٹیں کی درخواست پر دونوں فریقین (عوام اور تجاوز کرنے والا شخص توکل شاہ ولد یوسف شاہ کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوئے تھے۔ عدالت عالیہ نے ۷۔ اپریل کے لئے فیصلہ محفوض کیا ہوا ہے۔ دریں اثناء عوام الناس کے وکیل جناب شوکت علی (ایڈووکیٹ) نے معزز عدالت میں متعلقہ شخص کے خلاف توہین عدالت کے خلاف درخواست دائر کی ہے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ